the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مفتی محبوبہ کی قیادت میں جدہ پہونچاہندوستانی سرکاری وفد 
مکہ مکرمہ ۔19 ستمبر (آئی این ایس انڈیا)
ہندوستان کے ایک لاکھ سے زائد حجاج کرام جو سال رواں حج بیت اللہ کا شرف حاصل کررہے ہیں وہ تمام کے تمام مکہ مکرمہ پہچ چکے ہیں۔ انڈین جنر ل کونسلر بی ایس مبارک نے آئی این ایس انڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کل ہندوستان سے عام حاجیوں کے ساتھ وی آئی پی کوٹا کے لوگ بھی آچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کل حاجیوں کی آمد کا آخری دن تھا اب مزید حاجیوں کی آمد نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سال رواں ہندوستانی عازمین حج کی قیادت کا فریضہ انجام دی رہی پی ڈی پی کی سینئر لیڈرمحبوبہ مفتی اور جناب انور محمود خان گذشتہ کل سعودی عرب پہچ چکے ہیں۔ یہاں پہچنے کے بعد ہندوستانی انڈین کونسلر بی ایس مبارک اور اور ڈپٹی کونسلر جنرل نور رحمن شیخ نے جدہ ایئر پورٹ پران دونوں کااستقبال کیا ۔ مکہ پہچنے کے بعد محبوبہ مفتی نے انڈین جنرل کونسلر بی ایس مبارک جنرل ڈپٹی کونسلر نور رحمن شیخ کے ساتھ انتظامی امور پر تبادلیہ خیال کیا اور سعودی عرب اور ہندوستانی حکومت کے انتظامات کو دل سے سراہا ۔ اس میٹنگ میں ان دنوں گروپ کے چیف ایڈیٹر اور آل انڈیا مائنریٹرز فرنٹ کے صدر جناب ایس ایم آصف بھی شریک تھے ۔ اخیر میں بی ایس مبارک ، نور رحمن شیخ ،اور ایس ایم آصف نے ایک ساتھ گروپ پوز بھی دیا ۔
آئی این ایس انڈیاسے ہوئی خاص بات چیت میں بی ایس مبارک نے یہ بھی کہاکہ حج کی تمام ترتیارمکمل ہوچکی ہے ۔طعام وقیام کی عمدہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ طبی امور پربھی انڈین حج مشن کی خاص توجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ 541 سرکاری عملہ سعودی عرب پہنچ کر حاجیوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔ہمارے پاس مکہ میں 13 برانچ آفس ہے اور مدینہ میں 5 برانچ آفس ہے ۔مبارک نے کہاکہ ہمارے پاس مکہ میں 13 میڈیکل اسٹور س اور 50 بیڈ کا ہسپتال ہے ۔ عزیزیہ میں 30 بیڈ کا ہسپتال ہے ۔مدینہ میں 5میڈیکل اسٹور س اور 10 بیڈ کا ہسپتال ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب تک 145000 سے زیادہ طبی معالات اوپی ڈی کے تحت دیکھے گئے ہیں ۔139 ڈاکٹر س عازمین حج کے علاج ومعالجہ کے تعینات ہیں ۔ 
دوسری طرف سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے



غیرقانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے حج کے لیے مشاعرہ مقدسہ پہنچنے والے 98 ہزار افراد کو واپس کر دیا ہے۔
سعودی عرب میں موجود ہمارے نمائندے کے مطابق ریاض کے سیکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے غیرقانونی طورپر مشاعر میں پہنچنے والی 25 ہزار 216 کاروں اور دیگر گاڑیوں کو روک کر اُنہیں واپس کر دیا جبکہ مشاعر مقدسہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 85 کاروں کو سیکیورٹی مراکز میں بند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایام حج کے موقع پر حجاج کرام کی نگرانی، ان کی دیکھ بھال اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے چوکس ہیں۔ اس ضمن میں کسی بھی غیرقانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ حجاج کرام کی سہولت کے لیے مسجد حرام کے آس پاس 2602 کاروں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ بالخصوص حرمین کو ملانے والی شاہرات پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے بھی بھرپورانتظامات کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی پولیس اور ایمبولیس سروسز بھی عازمین حج کی سہولیات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15ذیقعد کے بعد سب اب تک مکہ مکرمہ میں 1249کاروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی پارکنگ کے باعث بند کیا گیا۔ دوسری طرف انڈین جنرل کونسلر بی ایس مبارک نے حرم شریف میں کرین سے ہوئے حادثہ میں شیہد اور زخمی ہونے والے تک امداد پہچانے کے لئے ایک انڈین حج مشن کی طرف ایک وہاٹس اپ نمبر اور موبائل نمبر جاری کیا ہے کہ سعودی فرماں رواکی جانب سے ملنے والی امداد کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کریں ۔سال رواں تقریباََ 30لاکھ حجاج کرام پوری دنیا سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے تشریف لارہے ہیں۔3 اکتوبر بروز جمعہ سے فریضہ حج کا غاز ہوگا اور تقریبا تین ملین لوگ ایک ساتھ میدان عرفات میں جمع ہوں گے ۔واضح رہے کہ اس سال حج اکبر کے پائے جانے سے حاجیوں میں بے پناہ خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔
کیپشن :
(1)ہندوستانی حج وفد کی سربراہ محبوبہ مفتی کے ساتھ ایس ایم آصف چیف ایڈیٹر روزنامہ ان دنوں کو مکہ مکرہ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.